صبا قمر کی سوشل میڈیا  سے دوری کی وجہ بے نقاب، دعا کی اپیل کردی

صبا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی  اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا سے اپنی غیر حاضری کی وجہ ظاہر کردی اور مداحوں سے دعا کی اپیل کردی۔

تفصیل کے مطابق اداکارہ طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے سبب ہسپتال میں داخل ہیں جس کی تصاویر انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہسپتال میں زیرِ علاج نظر آرہی ہیں جبکہ ان کی عیادت  کے لیے ساتھی اداکار بھی ان کے پاس موجود ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ شیئر کردہ نوٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ میرے لیے فکرمند تھے اس لیے میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے انتہائی شدید ڈائیریا ہوگیا تھا،  الحمد اللہ اب میں بہت بہتر محسوس کررہی ہوں، میں صحت یاب ہورہی ہوں اور میری بہترین ٹیم میری دیکھ بھال کررہی ہے۔صبا نے لکھا کہ آپ کا پیار اور دعائیں میرے لیے بہت معنی رکھتی ہیں اور میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں بہت بہت جلد واپس آئوں گی، آپ سب برائے مہربانی مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے