متھیرا کے بیان پر چاہت فتح علی خان کی وضاحت آگئی

چاہت

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر چاہت فتح علی خان کی بھی متھیرا کے بیان پر وضاحت آگئی اور موقف اپنایا کہ  میں نے متھیرا کی کمر پر نہیں بلکہ متھیرا نے میری کمر پر ہاتھ رکھا تھا، شو ہٹ ہوگیا تو اب مجھ پر ہراسگی کا الزام عائد کر رہی ہیں، میں نے ان کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے وکیل سے رجوع کر لیا ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر چاہت فتح علی خان نے ویڈیو شیئر کر کے متھیرا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا۔چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ دورانِ انٹرویو متھیرا نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ نے 52 گانے ریلیز کیے، اتنی جلدی اتنے سارے گانوں کی شوٹ کیسے کی؟ تو میں نے کہا کہ شو کے بعد بتاؤں گا اور جب شو ختم ہوا تو فوٹو سیشن کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس وقت کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اس میں واضح ہے کہ میں نے نہیں بلکہ متھیرا نے میری کمر پر ہاتھ رکھا تھا، جس پر میں نے انہیں سیدھا کیا اور کہا کہ اس طرح تصویر کھنچواتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دوسری ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ویڈیو میں متھیرا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میرا گانا کیسے شوٹ ہوتا ہے، گانے کی شوٹنگ کے دوران متھیرا نے بھی خوب انجوائے کیا جسے سب دیکھ سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے