دوسری جگہ شادی طے ہونے پر نوجوان آپے سے باہر، محبوبہ اور خود کو آگ لگالی

لکھنؤ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 29 سالہ نوجوان نے اپنی محبوبہ کی شادی کسی اور سے طے ہونے پر خود کو اور اسے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں لڑکی جھلس کر دم توڑ گئی جبکہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکاس کمار یادو نے 22 سالہ نیلو یادو کو علاقے کوہنڈور کے ایک کھیت میں بلا کر اس پر اور خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات تھے لیکن نیلو کی شادی 2 مارچ کو کسی اور سے طے ہو چکی تھی۔
پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔