امریکا میں ایک اور طیارہ گر گیا ، ہلاکتیں

نیویارک (ویب ڈیسک) ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک اور طیارہ گر گیا، چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے فوری بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔
یاد رہے کہ یہ حادثہ ایک روز قبل ہی واشنگٹن میں مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ اس واقعے میں 67 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، اور اب تک 41 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔