شوہر کو گردہ بیچنے پر مجبور کرنے کے بعد بیوی پیسے لیکر فیس بک عاشق کے ساتھ فرارہوگئی

فیس بک عاشقی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو 10 لاکھ روپے کے عوض اپنا گردہ بیچنے پر رضامند کیا، اور وعدہ کیا کہ یہ رقم ان کی بیٹی کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی تاہم، آپریشن کے بعد حاصل ہونے والی خاتون رقم لے کر اپنے مبینہ عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی جس سے اس کی ملاقات فیس بک پر ہوئی تھی ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے شوہر پر ایک سال سے دباؤ ڈال رہی تھی کہ وہ اپنا گردہ بیچ کر مالی حالات بہتر کرے اور اپنی 12 سالہ بیٹی کو بہتر اسکول میں داخل کرائے۔ شوہر نے اس کی بات مان لی، اور آپریشن کے بعد گزشتہ ماہ 10 لاکھ روپے گھر لے آیا۔ اس کی بیوی نے اسے آرام کرنے کا کہا اور کچھ وقت بعد گھر سے نکل گئی، ساتھ میں 10 لاکھ روپے اور مزید نقد رقم بھی لے گئی۔


اس کے بعد، خاندان نے کولکتہ میں خاتون کو تلاش کیا جہاں وہ ایک شخص کے ساتھ رہ رہی تھی جس سے اس نے ایک سال قبل فیس بک پر ملاقات کی تھی۔ جب شوہر، ساس اور بیٹی مذکورہ خاتون کے گھر گئے تو اس نے ان سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔


خاتون کے مبینہ عاشق نے انہیں بتایا کہ وہ طلاق کی درخواست دے گی، اور دعویٰ کرے گی کہ 16 سالہ شادی کے دوران سسرال والوں نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر تکلیف دی۔


عاشق نے اس بات کا انکار کیا کہ خاتون نے سسرال کے گھر سے کوئی پیسہ لیا، اس نے صرف اپنی ذاتی بچت لی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خاتون اور اس کے مبینہ عاشق سے پوچھ گچھ کریں گے اور مزید کارروائی کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے