غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ، قطری وزیراعظم نے اندر کی بات بتادی

دوحہ (ویب ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوچکا ہے اور اب قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا وقت ابھی طےہی نہیں ہوا۔
قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے بیان میں کہا کہ دوسرے مرحلے کی بات چیت کیلیے اسرائیل حماس سے رابطے میں ہیں، کچھ دنوں میں پیش رفت کی امید ہے۔
یادہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے کی بات چیت معاہدے کے 16ویں روز یعنی آج پیر سے قبل شروع کرنا طے تھا۔اگلے مرحلے میں باقی رہ جانے والے تمام یرغمالیوں کی رہائی، غزہ میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا پر بات چیت متوقع ہے۔