پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے

کراچی (ویب ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے، ان کی عمر 88 برس تھی۔
اعلامیے کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال گزشتہ روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا، انتقال کے وقت شاہ کریم کے اہل خانہ ان کے پاس موجود تھے۔
پرنس کریم آغا خان کے تین بیٹے رحیم آغاخان، علی محمد آغاخان اور حسین آغا خان ہیں جبکہ ایک بیٹی زہر آغا خان ہیں، مولانا شاہ کریم کی نمازجنازہ لزبن ہی میں ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم تدفین کے مقام کا اعلان فی الحال نہیں کیاگیا۔
جماعت کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ جب تک انہیں مدعو نہ کیا جائے وہ نماز جنازہ میں ذاتی حیثیت میں شرکت کی کوشش نہ کریں۔نمازجنازہ کوبراہ راست دکھائے جانے کا اہتمام کیا جائے گا۔