امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدری شروع

امریکی جھنڈا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے نئے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کو ملک بدر کرنا شروع کردیا اور ابتداءی طور پر 2سو سے زائد شہری ملک بدر بھی کیے جاچکے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا سی 17 ائیرکرافٹ 205 بھارتیوں کو لے کر روانہ ہوگیا ہے جب کہ ڈی پورٹ کیے جانے والے تمام بھارتی شہریوں کی مکمل تصدیق کی گئی ، ٹرمپ انتظامیہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے ڈی پورٹ پروگرام پر عمل کررہی ہے جس میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ نے ایک ابتدائی فہرست تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 18 ہزار بھارتی شہری بغیر قانونی دستاویزات کے امریکا میں مقیم ہیں۔


رپورٹس کے مطابق امریکا میں تقریبا 7 لاکھ 25 ہزار بھارتی تارکین وطن غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں جو غیر قانونی تارکین وطن کی تیسری بڑی تعداد ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے