بھارت دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست سے باہر ہوگیا

جھنڈا

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ہے اور اس میں بھارت شامل نہیں۔


فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں لیکن اس فہرست میں حیران کن طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے مضبوط عوامل ہیں۔


بھارت کی لسٹ میں غیرموجودگی نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔2025 میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں امریکہ ‘ چین‘ روس‘ برطانیہ‘ جرمنی‘ جنوبی کوریا‘ فرانس‘ جاپان‘ سعودی عرب اور اسرائیل بالترتیب شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے