حکومت پاکستان نے غیرقانونی طورپر مقیم تمام غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کردیا

چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے غیرقانونی طورپر مقیم تمام غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کردیا اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے غیر قانونی مقیم تمام لوگوں کو واپس بھیجا جائیگا، وہ افغانستان کے شہری ہوں یا کسی اور ملک کے،  یورپ یا دیگر ممالک جانے والوں افغانیوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔

وفاقی وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے سات سو اکیاسی افغانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے انہیں طور خم بارڈر کے ذریعے واپس روانہ کیا گیا  ہے۔وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا  گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والوں افغانیوں کو واپس افغانستان نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزرات خارجہ ان کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ معاملہ اٹھائے گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودگی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے افغانستان میں 1979 میں سوویت یونین کے حملے کے بعد لاکھوں افغان پناہ گزین پاکستان آ گئے تھے۔ ان کے آنے کا سلسلہ 1980 کے دہائیوں تک جاری رہا، اور اس کے بعد سے پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں پناہ دی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے