ڈھاکہ میں حسینہ واجد کے گھر کی دیواریں گرا کر آگ لگادی گئی

بنگلہ دیشی وزیراعظم

ڈھاکہ (ویب ڈیسک )بنگلہ دیش کے دارلحکمت ڈھاکہ میں ہزاروں مظاہرین نے مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر پر دھاوا بول کر اسے آگ لگا دی۔


خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی سوشل میڈیا پر حامیوں سے تقریر شروع ہوتے ہی مظاہرین نے ڈھاکہ میں شیخ حسینہ کے آبائی گھر پر دھاوا بول دیا، مشتعل مظاہرین نے پہلے مفرور سابق وزیراعظم کے آبائی گھر کو آگ لگائی، پھر کرین سے گھر گرا دیا۔


ڈھاکہ میں واقع یہ گھر شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کا تھا، شیخ حسینہ نے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد گزشتہ برس ملک میں ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں، بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس بھارت سے کئی بار شیخ حسینہ واجد کی واپسی کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے