عامرخان کی تیسری مبینہ گرل فرینڈ کی تفصیلات بھارتی میڈیا سامنے لے آیا

مسٹر پرفیکٹ

ممبئی (ویب ڈیسک)  بالی ووڈ سپر سٹار اداکار عامر خان کی تیسری مبینہ گرل فرینڈ سے متعلق تفصیلات  بھارتی میڈیا سامنے لے آیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق بھارتی میڈیا آئوٹ لیٹ پنک وِلا نے دعوی کیا ہے کہ عامر خان کی نئی گرل فرینڈ کا تعلق بنگلور سے ہے اور   نام گوری ہے لیکن اس کا پورا نام شیئر نہیں کیا گیا ہے۔پورٹل کے ذرائع نے عامر خان اور گوری کے تعلقات سے متعلق مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کی نئی پراسرار گرل فرینڈ عامر خان سے اپنے تعلقات کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ عامر خان نئی گرل فرینڈ کو اپنے خاندان سے بھی ملوا چکے ہیں، گوری کی ملاقات عامر خان کے گھرانے سے خوش گوار ماحول میں اختتام پزیر ہوئی تھی۔

دوسری جانب 59 سالہ اداکار عامر خان نے ان خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور تاحال کوئی تصدیق یا تردید جاری نہیں کی ہے لیکن بھارتی میڈیا ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے