دہلی عام آدمی پارٹی کے ہاتھ سے نکل گیا، 27سال بعد بی جے پی کامیاب

جھنڈا

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) تقریباً تین دہائیوں کے بعد دہلی کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے ہاتھ سے نکل گیا اور بھارت میں دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بھارتی حکمران جماعت( بی جے پی )نے تاریخی کامیابی حاصل کرکے عام آدمی پارٹی کو بڑا دھچکا دیدیا ۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پرویش صاحب سنگھ سے ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق سینئر عام آدمی پارٹی رہنما اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی جنگپورہ سیٹ سے بی جے پی کے تاروندیر سنگھ مرواہ کے ہاتھوں 600 سے زائد ووٹوں سے شکست تسلیم کی۔

تمام 70 اسمبلی نشستوں کے نتائج کے مطابق بی جے پی 47 سیٹوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ 23 میں عام آدمی پارٹی سیٹوں پر آگے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بی جے پی نے 47 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہلی میں 27 سال بعد حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اپنی روایتی نشست بھی ہار گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے