سعودی فوڈ چین البیک نے پاکستان میں شاخیں کھولنے کا اعلان کردیا

سعودی جھنڈا

جدہ (ویب ڈیسک)سعودی فوڈ چین البیک نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا اعلان کردیا جس کی وفاقی وزیر تجارت سے ملاقات میں رامی ابو غزالہ نے تصدیق کردی۔


تفصیل کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر موجودوفاقی جام کمال خان کا کہنا ہے کہ فوڈ چین کے پاکستان آنے سے روزگار میں اضافہ ہوگا، سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا، سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 7.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہوگئے، معروف فوڈ چین البیک نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کی تصدیق کردی، معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔


وزیر تجارت جام کمال خان کی البیک کے مالک رامی ابو غزالہ سے خصوصی ملاقات ہوئی، ملاقات میں فاسٹ فوڈ چین کی پاکستان آمد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جام کمال نے کہا کہ البیک کی پاکستان آمد سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے