بہن کی شادی میں ناچتی لڑکی کی اچانک موت ہوگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں نوجوان لڑکی اپنی بہن کی شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے اچانک گری اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اس کی موت واقع ہوگئی۔
تفصیل کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع اڑیسہ کے ریزارٹ پر ہونے والی شادی کی تقریب میں 23 سالہ پرینیتا جین بھی شریک تھی جو اپنی کزن کی شادی میں شرکت کے لیے اندور سے آئی تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ پرینیتا جین ہلدی کی رسم کے دوران سٹیج پر ڈانس کر رہی تھی ،اس کے علاوہ کچھ اور خواتین بھی ڈانس کر رہی تھیں تاہم اس دوران وہ اچانک گر گئی۔
اس کے بعد کچھ لوگ ان کو اٹھانے کے لیے آگے بڑھے جبکہ مہمانوں میں شامل ڈاکٹروں نے فوری طور پر سی پی آر کی مشق سے ان کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کی سانس بحال نہ ہو سکی۔
خاتون کو فوری طور پر قریبی واقع نجی اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ وہ مر چکی ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑا تھا۔
واقعے کے بعد سرکاری طور پر جاری کی جانے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ان کا چھوٹا بھائی بھی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے 12 سال کی عمر میں انتقال کر گیا تھا۔