لیبیا کشتی حادثہ، صرف تین پاکستانی زندہ بچے جوسفارتخانے ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں حادثے کاشکار ہونےوالی کشتی میں 63پاکستانی سوار تھے،جن میں سے صرف3زندہ بچے اور انہیں سفارتخانے منتقل کردیاگیا۔’
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی میں مجموعی طور پر 73افراد سوار تھے، زیادہ تر پاکستانی شہریوں کا تعلق کرم اور ضم قبائلی علاقوں سے تھا۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ زندہ بچنے والے 3پاکستانیوں کو سفارتخانے پہنچا دیاگیاجبکہ لاشوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔