روس نے بھارت کو لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کردی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) روس نے بھارت کو جدید ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے ایس یو 57 فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
تفصیل کے مطابق ہتھیار برآمد کرنے والے روس کے سرکاری ادارے روسوبورون ایکسپورٹ کے ترجمان کے مطابق اگر بھارت یہ پیشکش قبول کرتا ہے تو بھارت میں طیاروں کی تیاری رواں سال سے ہی شروع ہوسکتی ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔
خیال رہے کہ روسی ایس یو57 طیارے کو امریکا کے جدید ترین ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف 35 کا مدمقابل سمجھا جاتا ہے۔