عمران خان کے مبینہ خطوط پر بالآخر آرمی چیف کاباضابطہ موقف آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی طرف سے مبینہ خطوط پر بالآخر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ردعمل آگیا اور انہوں نے کہا ہے انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا،بلکہ وزیرا عظم کو بھجوادوں گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، ترقی ہورہی ہے، پاکستان کو اب آگے بڑھنا ہے۔