للت مودی  کے شمیتا سین سے بریک اپ کی تصدیق ہوگئی

بریک اپ

نئی دہلی(ویب ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور سابق چیئرمین، کرکٹ ایڈمنسٹریٹر اور بزنس مین للت مودی کو دوبارہ محبت مل گئی، شیئر کی گئی ویڈیو میں انھوں نے اپنی پارٹنر کے نام کا تو انکشاف نہیں کیا ہے لیکن متعدد تصاویر ضرور شیئر کی ہے، البتہ یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ان دونوں کے تعلقات 25 برس پر محیط ہیں۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انکی لیڈی لَو بھی نظر آرہی ہیں، جس سے اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ ان کا بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے بریک اپ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل للت مودی کی مینال مودی سے 1991 میں شادی ہوئی تھی اور یہ دونوں مینال کی کینسر سے 2018 میں موت تک اکٹھے رہے۔للت مودی نے مذکورہ پوسٹ میں لکھا جی ہاں میں دو بار خوش قسمت رہا، 25 سال کی دوستی محبت میں بدل جاتی ہے۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے