پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری، اطلاق ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے جبکہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم کی مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روز کے لیے کمی کی گئی ہے، تازہ اعلان کے بعد پٹرول کی قیمت 1 روپے کمی کے بعد 256.13 روپے فی لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 263.95 روپے فی لیٹر ،مٹی کا تیل 3.20 روپے سستا ہونے کے بعد 164.63 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ 5.25 روپے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 155.81 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔