سائرہ یوسف نے دوسری شادی کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا

saira yousaf

لاہور(ویب ڈیسک )اداکارہ سائرہ یوسف نے دوسری شادی کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا اور واضح کیا کہ ان پر دوسری شادی کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ۔


اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرا خیال ہے کہ اب ہمارے بڑے اور کم سے کم میرے والدین تو اس بات کو قبول کرچکے ہیں کہ انسان کے لیے ایک رشتہ ختم کرنے کے فورا بعد نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا تو مجھ پر دوسری شادی کرنے کا کوئی دبا نہیں ہے۔


اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ معاشرے کی طرف سے خواتین پر دوسری شادی کرنے کا دبا اب بھی اس لئے ڈالا جاتا ہے کیونکہ کسی بھی انسان کے لئے زندگی اکیلے گزارناآسان نہیں ہے اور ہمارے معاشرے میں عورت کی زندگی میں مرد کی موجودگی کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے،ان حقائق کے باوجود بھی اب ایسا لگتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں لوگ اس بات کو قبول کرنا شروع ہو گئے ہیں کہ اگر کوئی عورت پہلی شادی کے ناکام ہونے کے بعد دوسری شادی نہیں کرنا چاہتی تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ۔


سائرہ یوسف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ خواتین کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ میں نے خود مختار ہونے کی وجہ سے ہی اپنی زندگی کے بہت سے فیصلے کئے ہیں لیکن اگر کسی لڑکی کا خاندان بہت مضبوط ہے اور ہر طرح کے حالات میں اس کا ساتھ دینے کے لئے تیار رہتا ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے