حسینہ واجد نے واپس آنے اور شہداء کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنی جلاوطنی کے دوران اس عزم  کا اظہار کیا کہ وہ واپس آئیں گی ، کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے خون کا بدلہ لیں گی ۔ شیخ حسینہ 5 اگست کو اقتدار سے بےدخل ہونے کے بعد  سے بھارت میں جلا وطن ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے  حامیوں سے ورچوئل خطاب میں  شیخ حسینہ نے نامعلوم مقام سے  عوامی لیگ (یورپ چیپٹر) کے صدر نذرالاسلام کی میزبانی میں پانچ بیوہ خواتین اور ان کے بچوں سے گفتگو کی۔ تقریباً 45 منٹ طویل اس سیشن کو یوٹیوب پر  سات سے آٹھ ہزار افراد نے دیکھا۔

خطاب کے دوران شیخ حسینہ نے اپنے حامیوں سے صبر اور اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا "میں واپس آؤں گی، اپنے شہداء کا بدلہ لوں گی۔ میں پہلے بھی انصاف کر چکی ہوں اور دوبارہ کروں گی۔ یہ میرا وعدہ ہے۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے