ذاتی باورچی رکھنے پر پابندی، کوہلی نے بورڈ پابندیوں کے دوران جگاڑ نکال لیا

کوہلی

دبئی (ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے بین الاقوامی دوروں پر اپنے پرسنل سٹاف، باورچی کو ساتھ لے جانے پر پابندیاں بھی لگائی گئی تھیں لیکن اب سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے پسندیدہ کھانوں کیلئے حل تلاش کرلیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دبئی پہنچنے کے بعد ویرات کوہلی نے پریکٹس کیمپ کے دوران دبئی کے ہوٹل سے کھانا پہنچا، کوہلی نے اپنے ٹیم مینیجر سے دبئی کے ریسٹورنٹ سے کھانا منگوایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پریکٹس کے بعد ویرات کوہلی کیلئے کھانے کے چند باکسز آئے جس کے بعد انہوں نے کھانا کھایا۔


واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو کرکٹ بورڈ کیلئے نئے قوانین پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، یہاں تک کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی متاثر ہوئے ہیں۔دبئی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں ویرات کوہلی کی جانب سے سب سے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا گیا۔ نیٹ پریکسٹس میں کوہلی کے ہمراہ روہت شرما، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، ہاردک پانڈیا، شریاس آئر اور دیگر نے حصہ لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے