چیمپئنز ٹرافی ، افتتاحی میچ میں فخر زمان انجرڈ، پی سی بی کا موقف بھی آگیا

کراچی( ویب ڈیسک) چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کے دوران فخر زمان انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ایک مرتبہ گراؤنڈ سے باہر گئے، واپس آئے اور پھر باہر جانا پڑگیا۔
تفصیل کے مطابق پی سی بی کاکہنا ہے کہ فخرزمان کی انجری کا معائنہ کیا جارہا ہے، وہ فیلڈنگ کرتے ہوئے کھچاؤ کا شکار ہوئے ہیں۔
یادرہے کہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان آمنے سامنے تھے، پاکستان نے ٹاس جیتی لیکن مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کرنے کا انتخاب کیا۔