چیمپئنز ٹرافی ،نیوزی لینڈ نےافتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دیدی

چیمپئنز ٹرافی

کراچی (ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحیمیچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی ، نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے جبکہ321 رنزہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 47.2اوورز میں 260 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔


کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری، سعود شکیل 19 گیندوں پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،محمد رضوان 14 گیندوں پر 3 رنز بنا پائے،فخر زمان نے41 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلمان آغا نے 28 گیندوں پر 42 رنز بنائے ، طیب طاہر5 گیندوں پر ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی، خوشدل شاہ نے 49 گیندوں پر 69،شاہین آفریدی نے 13 گیندوں پر 14،نسیم شاہ نے 15 گیندوں پر 13

،حارث رئوف نے 10 گیندوں پر19 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے ول او رورک اور مچل سینٹنر نے 3،3 جبکہ میٹ ہینری نے 2،مائیکل بریسویل اورنیتھن اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا،چیمپئنزٹرافی گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،جو انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے ،ول ینگ اور ٹام لیتھم نے شاندار سنچریاں سکور کیں،گلین فلپس نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔نسیم شاہ اور حارث رئوف نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ،ابرار احمد کے حصے میں ایک وکٹ آئی ، شاہین آفریدی 10 اوورز میں 68 رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کر پائے۔104 گیندوں پر 118 رنز بنانے پر نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے