ابھی تو شروعات ہیں، انجری کا شکار فخر زمان کا پہلا بیان آگیا

کراچی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے کہا ہے کہ یہ تو صرف شروعات ہیں، واپسی دھچکے سے زیادہ مضبوط ہو گی تاہم مجھے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہوں، سب سے بڑے سٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور خواب ہے۔ اور یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔
فخر زمان نے کہا کہ موقع دینے پر مشکور ہوں اور میں گھر سے سبز رنگ میں اپنے لڑکوں کی حوصلہ افزائی کروں گا، یہ تو صرف شروعات ہیں واپسی دھچکے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔