پاور لفٹر خاتون گردن پروزنی راڈ لگنے سے موت کے منہ میں چلی گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک )راجھستان میں جونیئر نیشنل گیمز کی گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر خاتون 270 کلوگرام کی راڈ گردن پر گرنے سے ہلاک ہوگئی ہے۔
تفصیل کے مطابق ضلع بیکانیر کے جم میں ورک آئوٹ کے دوران پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی گردن پر 270 کلو گرام کی راڈ گرگئی جس کے بعد 17 سالہ یشتیکا کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق ٹرینر جم میں یشتیکا اچاریہ کو مشق کروارہا تھا تاہم اسی دوران 270 کلو گرام کی راڈ ٹرینر کے ہاتھوں سے پھسل کر یشتیکا کی گردن پر جاگری جس سے ان کی گردن ٹوٹ گئی جب کہ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔
یشتیکا کے اہل خانہ کی جانب سے فی الحال ٹرینر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا ہے۔