مریخ پر لوگوں کو بسانے کے منصوبے میں اہم پیش رفت

نئی دہلی (ویب ڈیسک )انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم دوسرے سیاروں پر رہنے والے لوگوں کی مدد کے لیے ایک منصوبے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ExTeM نامی محققین کی ایک ٹیم اس بات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے کہ خلابازوں کے پہنچنے کے بعد آرام سے زندگی گزارنے میں کس طرح مدد کی جا سکے گی۔ٹیم کے نئے منصوبوں میں سے ایک پانی کا استعمال کیے بغیر مریخ پر تعمیر کے لیے کنکریٹ تیار کرنا ہے، جو زمین پر ایک بہت ہی محدود وسائل ہے۔
ٹیم کے ایک محقق آدتیہ سدھارتھ نے کہا کہ ہم نے سلفر کا استعمال کرتے ہوئے ایک خاص کنکریٹ بنایا، جو مریخ پر پایا جاتا ہے، یہ اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے جتنا کہ ہم زمین پر استعمال کرتے ہیں۔