وینا ملک کی چاہت فتح علی خان کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی

ڈانس ویڈیو

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کی خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیل وینا ملک آج کل سوشل میڈیا پر متحرک نظر آ رہی ہیں، ان کے ساتھ ہر نئی پوسٹ میں نظر آنے والے لڑکے سے صارفین کی توجہ ابھی ہٹی نہیں تھی کہ وینا ملک نے ڈانس ویڈیو اپلوڈ کر کے صارفین کو حیران کر دیا۔

 اداکارہ کو نئی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان سمیت دیگر دوستوں کے درمیان ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ویڈیو کے کمنٹ باکس میں اداکارہ کے مداح حیران اور تذبذب کا شکار نظر آ رہے ہیں۔صارفین نے  تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وینا ملک تو پاکستان کی راکھی ساونت بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے