کچن میں موجود عمومی چیزیں جو ہاضمے کے مسائل کا قدرتی علاج ہیں

ہاضمے کا نسخہ

لاہور (ویب ڈیسک)مرغن اور مرچ مصالحے دار کھانوں کی وجہ سے ہاضمے کے مسائل کا ہردوسرا بندہ شکار ہے لیکن  اگر آپ بھی ایسے مسائل سے پریشان ہیں، تو  ایک قدرتی علاج جو آپ کی مدد کر سکتا ہے، وہ ہیں سونف، زیرہ اور اجوائن۔

یہ تین اجزاء سونف، زیرہ اور اجوائن ایک ساتھ ملا کر بنائے جانے والے پاؤڈر کے بے شمار فوائد ہیں۔ زیرہ ہاضمے کے خامروں کی پیداوار بڑھاتا ہے، جس سے کھانے کی بہتر ہاضمے میں مدد ملتی ہے، صرف پاؤڈر نہیں بلکہ قہوہ کی شکل میں بھی پیے جاسکتے ہیں۔ سونف میں موجود فائبر آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے اور اس کے ساتھ ہی عمل انہضام کے رس کو متحرک کرتا ہے۔

اجوائن میں موجود تھامول اور کارواکرول مرکبات ہاضمے کے مسائل جیسے اپھارہ، گیس اور پیٹ درد سے نجات دلانے میں مدد دیتے ہیں۔ اجوائن میں پائی جانے والی antispasmodic خصوصیات ہاضمے کے پٹھوں کو آرام دیتی ہیں، جس سے پیٹ کی تکالیف میں کمی آتی ہے۔

پاؤڈر کی تیاری اور استعمال
سب سے پہلے ایک پین کو گرم کریں۔ اب پین میں زیرہ ، سونف اور اجوائن کو ہم وزن ڈالیں، سب چیزوں کو تھوڑی دیر کیلئے خشک توے پر بھونیں تاکہ نمی ختم ہو اور یہ سب ایک پاؤڈر کی شکل اختیار کرسکیں۔ 

ایک چائے کا چمچ پاوڈر روزانہ لیں۔ رات کو کھانے کے بعد ایک چمچ آمیزہ تھوڑے سے نیم گرم پانی کے ساتھ پی لیں، ویسے  دن میں کسی بھی وقت اسے گرم پانی کے ساتھ لے سکتے ہیں۔

اس پاؤڈر کو روزانہ استعمال کرنے سے نہ صرف آپ کا ہاضمہ بہتر رہتا ہے بلکہ آپ کی آنتوں کی صحت بھی مستحکم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ پاؤڈر وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کبھی کبھار پیٹ پھولنے کی شکایت محسوس کرتے ہیں، تو یہ پاؤڈر آپ کو فوری آرام فراہم کر سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے