یوٹیوبر ’’مسٹر بیسٹ‘‘ کی  ماہانہ کمائی سامنے آگئی

یوٹیوبر

نیویارک (ویب ڈیسک)ممکنہ طورپر نمبر ون یوٹیوبر مسٹربیسٹ کی ماہانہ آمدنی سامنے آگئی ،  ان کی گزشتہ 28 دنوں کی کمائی 40 لاکھ ڈالر (ایک ارب 11 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) سے زیادہ بتائی گئی۔

تفصیل کے مطابق مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر 36 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی ویڈیوز پر اربوں ویوز آتے ہیں۔ ان کی آمدن سے متعلق  خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد، سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

 کچھ صارفین نے کہا کہ مسٹر بیسٹ اس سے کہیں زیادہ کماتے ہیں، کیونکہ ان کی اسپانسرشپ ڈیلز بھی لاکھوں ڈالرز کی ہوتی ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ مسٹر بیسٹ اس کمائی کے حقدار ہیں، کیونکہ وہ اپنی ویڈیوز پر بہت محنت کرتے ہیں۔

مسٹر بیسٹ صرف یوٹیوب سے ہی نہیں کماتے، بلکہ ان کی ایک وسیع کاروباری سلطنت بھی ہے ۔ اندازے کے مطابق، ان کی سالانہ آمدنی 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے