سزائے موت کے مجرم کیلئے دعوت دینے پر پولیس اہلکار گرفتارکرلیا گیا

پولیس اہلکار


لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر متعلقہ اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔ 


 پولیس کے مطابق جوڈیشل ونگ کے اہلکار مجرم اشفاق عرف کھڈا کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لائے تھے جہاں انہوں نے اس کے اہلِ خانہ کو بھی وارڈ میں بلا لیا، مجرم کے لیے لذیذ کھانے کا انتظام کیا گیا، جبکہ تفریحی ماحول بھی بنایا گیا۔


 اس غیر قانونی سرگرمی پر پولیس اہلکاروں امداد اور شفاقت کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے رشوت لے کر مجرم کو پروٹوکول دلوایا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے