غنا علی نے وزن میں واضح کمی کا راز بتا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) معروف خوبرو اداکارہ غنا علی نے اپنے وزن میں واضح کمی کے پیچھے چھپے راز سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔
تفصیل کے مطابق اداکارہ نے اپنی آنے والی نئے ڈرامہ سیریل کے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی۔اس دوران انہوں نے ناصرف ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق بات کی بلکہ وزن کم کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا تفصیلی جواب بھی دیا۔
غنا علی نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے دوسرے حمل کے دوران ہی وزن کم کرنے کا ارادہ کر لیا تھا، اسی دوران میں نے اپنے معالج سے مشورہ کر کے انٹرمٹنٹ فاسٹنگ شروع کر دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے بہت زیادہ کھانے سے گریز کرتے ہوئے ضروری کھانے اور معیاری کھانا کھانے پر توجہ دی، میں نے رات کا کھانا بھی چھوڑ دیا۔غنی علی نے دعوی کیا کہ رات کا کھانا نہ کھانے سے بہت جلد وزن میں کمی آتی ہے، میرے وزن میں کمی کے سفر کے دوران رات کا کھانا چھوڑنے کی عادت نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے
۔یاد رہے کہ غنا علی کے یہاں 2021 میں بیٹی اور 2023 کے جنوری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔