نیب کے گریڈ 19کے افسر کی لاش گیسٹ ہائو س برآمد

موت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب کے گریڈ 19کے افسر وقاص احمد خان کی لاش جی سکس فور کے گیسٹ ہائو س سے ملی ہے جس کی موت کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں تاہم دل کا دورہ پڑنے کا شبہ ہے ۔


پولیس کے مطابق گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد خان کی لاش اسلام آباد کے جی سکس فور سیکٹر میں واقع ایک گیسٹ ہاس سے ملی ہے، وقاص احمد کا کمرہ اندر سے لاک تھا اورابتدائی تفتیش میں جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے ،لاش کو مزید تحقیقات کے لیے پولی کلینک ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔


وقاص احمد کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ ماضی میں اوگرا کیس کے تفتیشی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔


یڈیشنل ڈائریکٹرنیب وقاض احمد بطورتفتیشی مختلف ہائی پروفائل مقدمات سے منسلک رہے سٹیل اسکینڈل کی تفتیشی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں اوگرا سکینڈل کی تحقیقات بھی کی تھیں۔توقیرصادق کو گرفتارکرنے والی ٹیم کا حصہ تھے اب ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر ہیڈ آفس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے