پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے بوسیدہ  لاش برآمد, ہسپتال منتقل

پی ٹی آئی

لاہور(ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے روپوش رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے سرونٹ کوارٹر سے ایک شخص کی لاش ملی  ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  لاش جس جگہ سے ملی ، وہ تحریک انصاف کے رہنمامیاں اسلم اقبال کا ڈیرہ ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا،  مرنے والے کی عمر تقریباً 40سال ہے، جس کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تاہم ابتدائی طورپر مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔

حکام  کاکہنا ہے کہ لاش بوسیدہ ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ 

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ  تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کوارٹر ارشد نامی ایک شخص نے پراپرٹی ڈیلر کے ذریعے کرائے پر لیا تھا، ارشد نے خود کو سی آئی اے کا اہلکار ظاہر کیا تھا اور واقعہ کے بعد سے خود  غائب ہے ۔

مرنے والی شخص کی شناخت ہونے اور  کوارٹر کرائے پر لینے والے شخص کو حراست میں لے کر مزید حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے