بھارت سے شکست، کرکٹ ٹیم کو ایک سال کیلئے معطل کرنے کی تجویز آگئی

لندن(ویب ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت سے عبرتناک شکست کے بعد گرین شرٹس کے لیے جیت کی صورت میں ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کرنے والے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان ٹیم کی بہتری کیلئے پوری ٹیم کو ایک برس تک معطل کردینے کی تجویز دیدی۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت پڑے تو اسے ایک برس تک معطل کردیناچاہیے، اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ اچھے فیصلوں سے بنے گی۔
دوسری جانب پاک افواج پر تنقید کرنے والوں سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر تنقید کرنے والے ملک دوست نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کا دورہ اپنی مرضی سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں، آج تک کرپشن کا کوئی الزام مجھ پر نہیں لگا۔