عمران خان نے پاک بھارت میچ دیکھا لیکن ہارنے پر ردعمل کیا تھا؟ تفصیلات منظرعام پر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے جیلوں میں قیدیوں کو بھی میچ دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اب معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ دیکھا لیکن ہارنے پر وہ غصہ اور افسردہ تھے ۔
تفصیل کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ ’’عمران خان نے جیل میں پاکستان کا میچ دیکھا، ہارنے کی وجہ سے سارا غصہ کرکٹ پر اتارا، بانی پی ٹی آئی کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، انہوں نے میچ ہارنے پر بڑے دکھ کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ سابق کپتان کرکٹ کی صورتحال پر افسردہ تھے کہ کرکٹ کو تباہ کردیا گیا ہے، کرکٹ ناتجربہ کار لوگوں کے حوالے کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ پاکستان کے عوام کی وابستگی ہے، پچھلے چند سالوں میں کرکٹ کو مذاق بنا دیا گیا۔
یادرہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا تھا اور اب گرین شرٹس کا سفر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔