چیمپئنز ٹرافی ، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا اہم میچ منسوخ کرنا پڑگیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کا آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا اہم میچ منسوخ کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
میچ آفیشلز کے مطابق گراؤنڈ گیلا ہے جس کے باعث کھیل ممکن نہیں رہا۔گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبرپر ہیں۔راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر اثرات کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا پریکسٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔