آلٹو اور راوی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

کراچی(ویب ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی گاڑیوں آلٹو اور راوی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آلٹو VXR MT کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 28,27,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، آلٹو VXR AGS اور آلٹو VXL AGS کی قیمتوں میں 95 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں 29,89,000 روپے اور 31,40,000 روپے ہو گئی ہیں
۔
سوزوکی راوی پک اپ کی قیمت میں بھی 1 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 19,56,000 روپے ہو گئی ہے۔کمپنی کے مطابق، یہ قیمتوں میں ردوبدل آلٹو کے ماڈلز میں جدید اپگریڈز، اضافی سیفٹی فیچرز، اور بہتر آرام دہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ صارفین کی توقعات پر پورا اترا جا سکے۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ نئی قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) اور سیلز ٹیکس شامل ہے، تاہم ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں ہوگا۔