اداکارہ نکیتا دتہ کی فٹنس کا راز سامنے آگیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ نکیتا دتہ نے گزشتہ 13 برس سے نوڈلز اوربسکٹس نہیں کھائے جو مبینہ طورپر ان کی فٹنس کے راز میں سے ایک ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نکیتا دتہ ہمیشہ فٹنس پر زور دیتی رہی ہیں اور وہ گزشتہ 10 سالوں سے میراتھن میں حصہ لے رہی ہیں۔حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نکیتا نے اپنی کمال کی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھایا
۔
نکیتا نے بتایا کہ میں نے گزشتہ 13 سال سے انسٹینٹ نوڈلز سمیت بسکٹس کو ہاتھ نہیں لگایا، یہ میری فٹنس کا راز ہے، میں ہر اس چیز سے دور رہتی ہوں ۔ اداکارہ نے کہا ‘یہ میری صحت مند زندگی کا راز ہے کہ پیکٹس میں آنے والی وہ چیزیں جو 6 ماہ، ایک سال یا اس سے زائد عرصے تک استعمال کی جاسکیں، میں وہ بالکل نہیں کھاتی۔