اداکار عمر شہزاد بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

شادی

کراچی (ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکار عمر شہزاد بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔


اداکار نے حرم شریف کی تصاویر کے ساتھ احرام میں اپنے نکاح کا اعلان کیا ۔اداکار نے سوشل میڈیا پر بیت اللہ کے سامنے بنائی گئی تصاویر شیئر کی ہیں اور مداحوں کو خوش خبری سنائی۔


انہوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمان تلے ایک نئی شروعات، اللہ کرے کہ ہماری نئی زندگی اس کی رحمت، شفقت اور ایمان کے سائے میں پھولے پھلے تاہم مذکورہ پوسٹ میں اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے