سسٹم میں خرابی، ٹیسلا نے لاکھوں گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوانے کا فیصلہ کرلیا

ٹیسلا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ٹیسلا پاور سٹیئرنگ میں خرابی کے باعث تین لاکھ سے زائد الیکٹرک کاریں جبکہ فورڈ موٹر سیٹ بیلٹ میں مسئلے کے پیش نظر اڑھائی لاکھ گاڑیاں واپس منگوا نے کا فیصلہ کرلیا۔


امریکی کمپنی ٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ پاور سٹیئرنگ فیچر میں خرابی کی وجہ سے اپنی تین لاکھ 76 ہزار الیکٹرک گاڑیوں کو واپس منگوا رہی ہے۔پاور سٹیئرنگ فیچر میں خرابی کی وجہ گاڑی چلانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور خاص طور پر کم رفتار پر حادثے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ فیصلہ نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی ایک سال سے زیادہ جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔


تحقیقات اس وقت شروع کی گئی تھیں جب ٹیسلا کے کچھ مالکان نے سٹیئرنگ میں خرابی کی شکایت کی۔سٹیئرنگ کچھ پہیوں کو موڑنے سے قاصر تھے جبکہ دیگر کو بہت قوت درکار ہوتی تھی۔نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے گذشتہ سال کہا تھا کہ اس مسئلے کی وجہ سے مبینہ طور پر 50 سے زیادہ گاڑیاں ہٹا دی گئی تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے