پاکستان بھر میں روزہ ایک ہی دن ہونے کا امکان، اعلان ہوگیا

عیدالفطر

لاہور(ویب ڈیسک ) چند سا ل پہلے تک پاکستان میں دو عیدین او رالگ الگ روزہ ہونا معمول تھا لیکن اب یہ روایت ٹوٹ رہی ہے ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد نے قوم کو نوید سنائی ہے کہملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے ۔


ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں اجلاس ہوگا،ملک بھرمیں ایک ہی روزرمضان المبارک کے آغازکی تیاریاں کی جارہی ہیں،ایک ہی روز روزہ اورعید کے لیے کامیاب کوشش پرخوشی ہوتی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ ملک بھرمیں ایک ہی دن روزہ رکھاجائے،کامیاب کوششوں سے ایک ہی دن روزہ اورعیدکی روایت برقراررکھیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے