کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنا پولیس افسر پر بھاری پڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک )پولیس کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی ) کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، یہ مقدمہ گلبرگ میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
تفصیل کے مطابق متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ میرے خلاف سانڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، اے ایس آئی نے کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کے بدلے میسجز پر بات کرنے کا کہا۔متاثرہ ڈاکٹر نے الزام لگایا کہ اے ایس آئی نور خان نے گلبرگ میں ٹی شاپ پر بلوا کر جسمانی طور پر ہراساں کیا۔
پولیس نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔