ارکان پارلیمان کی تنخواہ میں اضافے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا دہرا معیارکھل کر سامنے آ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دہرا معیار کھل کر سامنے آ گیاہے ، ویسے شور شرابہ کیا لیکن کسی نے بھی تاحال اضافہ لینے سے انکار نہیں کیا۔
تفصیل کے مطابق ایوان میں تنخواہوں بڑھنے کے معاملے پرشور شرابہ کرنے والے حزب اختلاف کے اراکین اضافی تنخواہ لینے پر تیار ہیں، سیکرٹری سینیٹ نے بتایا کہ کسی پی ٹی آئی سینیٹر تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کے حوالے سے تاحال سینیٹ سیکریٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا تاہم سینیٹرز کو اضافہ شدہ تنخواہ کی ادائیگی ابھی شروع نہیں ہوئی ۔
سید حسنین حیدر کا کہناتھا کہ اگر کوئی رکن اضافہ نہیں لینا چاہتا تو تحریری طور پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردے۔