ایشیا کپ بھارت کی بجائے متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان

آئی سی سی

لاہور(ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2025 بھارت کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر کروانے کی تجویز سامنے آگئی اور قوی امکان ہے کہ ایشیا کپ  ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہو لیکن میزبانی بھارت کے پاس  ہی رہے گی۔

تفصیل کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا امکان ہے تاہم  وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔ایشیا کپ کے میچز کرانے کے لیے اس وقت سری لنکا اور متحدہ عرب امارات زیرِ غور ہیں، دونوں وینیوز میں سے کسی ایک کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، رواں سال ہونے والے ایشیاکپ میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے