مراکش کے بادشاہ نے اس سال اپنی قوم  سے قربانی نہ کرنے کی اپیل کردی

جانور

رباط (ویب ڈیسک)  ملک شدید خشک سالی اور مویشیوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد مراکش کے بادشاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی سے گریز کریں،جانوروں کی کمی کے باعث  گوشت کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  مراکش مسلسل سات سالوں سے خشک  سالی سے نبرد آزما ہے جس کے باعث گزشتہ 12 مہینوں میں مویشیوں کی تعداد میں 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت زراعت کے مطابق  گزشتہ 30 سالوں کے مقابلے میں اس سال بارش 53 فیصد کم ہوئی ہے جس نے زرعی شعبے اور مویشی پالنے والے کسانوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

 مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے وزیر برائے مذہبی امور کے ذریعے سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے "ہمارا ملک ماحولیاتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں مویشیوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔” انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سال قربانی کا فریضہ انجام دینے سے گریز کریں۔


یادرہے کہ اس سے قبل 1966 میں بھی اسی طرح کی صورتحال میں پیدا ہوئی تھی۔ اس وقت  بادشاہ محمد ششم کے والد حسن دوم کی حکومت تھی ، انہوں  نے ملک میں طویل خشک سالی کے دوران عوام سے قربانی سے اجتناب کرنے کی درخواست کی تھی۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے