دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں دھماکہ،مولانا حامد الحق سمیت چار افراد شہید

Ambulance


نوشہرہ (ویب ڈیسک)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی و مولانا حامد الحق سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں، شہادتوں کی تصدیق آئی جی خیبرپختونخوا نے بھی کردی اور بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دھماکہ خودکش محسوس ہوتا ہے ۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ  دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے ہیں، مولانا حامد الحق  دارالعلوم حقانیہ  کے مہتمم اور مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے ہیں۔
مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سینکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے۔ یادرہے کہ نماز جمعہ کی وجہ سے مسجد میں رش تھا۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا،  حملہ آور مسجد سے ملحقہ دروازے سے اندر داخل ہوا ہے ۔ ۔ 

جے یوآئی س نے کارکنان کو ہرقسم کا تعاون کرنے اور خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے ۔ وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہے اور افسوسناک واقعے کی مذمت کی ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے