پارٹی میں لڑائی ، دوست نے دوست کا کان کاٹ کھایا

پارٹی میں لڑائی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) جرائم کی دنیا سے نت نئی کہانیاں دیکھتے کوملتی ہیں اور اب بھارت سے ایک تازہ خبرآئی ہے جس کے مطابق   پارٹی میں لڑائی ہونے پر دوست نے دوست کا کان کاٹ کر نگل لیا۔

انڈین  میڈیا کے مطابق  ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں کچھ دوست مل کر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پارٹی کررہے تھےجس میں وکاس مینن اور شراون لیکھا بھی شریک تھے کہ دونوں کے درمیان بحث ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

 شراون لیکھا نے بتایا کہ وکاس نے لڑتے ہوئے اس کے کان پر زور سے کاٹا اور نگل لیا جس کے بعد وہ فوری ہسپتال کےلیے نکل پڑا،  بعد میں پولیس کو شکایت کی تو  کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے وکاس کو گرفتار کرلیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے