رمضان کے پہلے چند روز سے متعلق موسم کے بارے تازہ خبرآگئی

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا اور رمضان کے پہلے تین روز یعنی 2سے 4مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کاامکان ظاہر کردیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق مری، گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔واسا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیاگیا۔
ترجمان کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگردھا، میانوالی اور خوشاب میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،خوشاب ،منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخوپورہ، ملتان اور حافظ آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔